اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی اجلاس میں زرتاج گل وزیر نے اظہارِ خیال کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایسی پارٹی ہے جس میں جمہوریت ہے۔ یو اے ای نے ہمارے 24 شہروں کے لوگوں پر پابندی لگا دی ہے۔
وزارت خارجہ کس لئے اس بجٹ میں فنڈز مانگ رہی ہے۔ ایران کے وفد آنے پر، چین جانے پر ہمیں کوئی بریفننگ نہیں دی گئی۔ ہمارے بیرون ملک مشنز کیا کرتے ہیں؟
جس پی آئی اے میں ضرورت سے زائد ملازمین بھرتی کئے اسکی نجکاری کی جا رہی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے رکن عامر ڈوگر کانے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ فارم 45 والی حکومت سے ہماری جان چھوٹ سکے۔ مخصوص نشستوں والے کیس میں ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔
ادھر دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیٹوں کو خیرات سمجھ کر بانٹ دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے مٹھائی کے ڈبوں کی طرح سیٹیں بانٹ دیں ۔ ہمیں آپ نے پولیٹیکل پارٹی نہیں رہنے دیا۔ یہ پاکستان کےآئین اورجمہوریت کاکیس ہے۔ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی ،عمران خان کب رہا ہو نگے،تاریخ کا پتہ چل گیا