اہم خبریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسز کی ہڑتال،900 آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع

کراچی (نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹروں کی ہڑتال اور استعفوں کے بعد سینکڑوں میڈیکل افسران کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا۔پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر گریڈ 17 میں نئے ڈاکٹروں کی مستقل بنیادوں پر تقرری کرے گا، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور دیہی مراکز صحت میں تعینات کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بھرتی مہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کا مقصد اس بھرتی اقدام کے ذریعے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تمام خالی آسامیوں کو پُر کرنا ہے۔

ساہیوال میں پرنسپل میڈیکل آفیسر کی برطرفی کے خلاف احتجاج میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کئی سرکاری طبی مراکز میں مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پنجاب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر ینگ ڈاکٹرز نے اپنے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ کے دوران ڈاکٹروں اور ساہیوال ہسپتال کے پرنسپل میڈیکل آفیسر کی گرفتاری اور برطرفی پر سیکرٹری صحت یا وزیراعلیٰ پنجاب سے معافی کا بھی مطالبہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے ہسپتال کے دورے کے دوران زبانی احکامات دیے، جس کے نتیجے میں چار اعلیٰ افسران کو برطرف اور پرائمری میڈیکل آفیسر کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسز کی ہڑتال،900 آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع

متعلقہ خبریں