پشاور( اے بی این نیوز )بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین سے ملاقات میں رائے لی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے حکومت جب تک آپریشن کی تفصیلات نہیں بتاتی حمایت نہیں کرینگے ۔
کوئی بھی پختون دہشتگردی کی حمایت میں بات نہیں کرسکتا ۔ فوج کو بلانا اور کسی صوبے میں آپریشن کرنے لوازمات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ آئینی طریقے سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں عوام کی رائے شامل ہونی چاہئے
دہشت گردی کے خلاف کاروائی کیلئے صوبوں سے مشاورت ضروری ہے۔ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے جو قومی سلامتی سے منسلک ہے۔ دہشتگردی کے جنگ میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے
وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف کاروائی کیلئے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا چاہئے
اس معاملے پر پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنی چاہئے۔ جب تک آپریشن کے خدوخال واضح نہیں ہوتے اس وقت آپریشن کی حمایت کے حوالے سے فیصلہ نہیں کرسکتے
خیبرپختونخوا فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ہم مزید کسی قسم کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں :آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے میں ملنا چاہتاہوں تا کہ آپریشن پر بات کرسکیں،علی امین گنڈاپور