اہم خبریں

آ ج 24جون بروزپیر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم با لائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم جنوب مشرقی سندھ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش:اسلام آباد (سٹی 33، سید پور 06، گولڑہ 03) پنجاب: راولپنڈی (شمس آباد 18)، مری 04، خیبر پختونخوا: کاکول 25، مالم جبہ 10، چترال 03، دیر، میر خانی 01، بلوچستان: لسبیلہ 13، بار خان 07، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 06، راولاکوٹ 01، گلگت بلتستان: گوپس 03، گلگت اور بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور،جیکب آباد 46، دادو، حافظ آباد، تربت 45، بھکر، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار (رات) : اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش ہو سکتی ہے۔

پیرکے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: کس ملک کے کتنے حجاج کرام جاں بحق ہوئے؟تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں