ممبئی(نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکارہ ظہیر اقبال نے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونا کشی اور اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر ہوئی۔ تقریب میں اداکارہ سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی تاہم بھائی شادی میں شریک نہیں ہوئے۔
سوناکشی اور ظہیر نے سرکاری اہلکار کی موجودگی میں سول میرج کی اور شادی کے دستاویزات پر دستخط کیے۔
شتروگن سنہا نے بھی سول میرج کی دستاویزات پر دستخط کیے اور بیٹی کو رخصت کیا۔
سوناکشی نے شادی کے موقع پر آف وائٹ ساڑھی زیب تن کی جبکہ ڈائمنڈ اور موتیوں کا ہار گلے میں پہنا۔
دلہا ظہیر اقبال بھی سفید شلوار قمیض زیب تن کر رکھا تھا۔
شادی کی تقریب کے بعد جوڑے کی جانب سے ممبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا جا رہا ہے جس میں فلمی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔
عشائیے میں انیل کپور، چنکی پانڈے، کاجول اور دیگر نے شرکت کی جبکہ عشائیے میں اداکارہ نے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے۔
خیال رہے کہ سوناکشی سنہا کے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کے اعلان پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور خاندان میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔