اہم خبریں

بیت اللہ کے مرکزی کلید بردار ڈاکٹر صالح آل شیبی سپردخاک

جدہ (نیوزڈیسک)خانہ کعبہ کی چابی کے محافظ ڈاکٹر صالح بن زین العابدین آل شیبی مکہ میں انتقال کر گئےمرحوم کی نمازہ جنازہ ہفتے کے روز فجر کی نماز کے بعد ادا کر دی گئی،آل شیبی فتح مکہ کے بعد سے 77 ویں جبکہ قصی بن کلاب کے دور سے بیت اللہ کے 109 ویں کلید بردار تھے۔

مرحوم شیبہ بن عثمان بن ابی طلحہ کی نسل میں سے ہیں جنہیں پیغمبر خدا ﷺ نے کہا تھا کہ “اے طلحہ کی آل کعبے کی چابی ہمیشہ تمہارے پاس رہے گی اور کسی ظالم کے علاوہ تم سے کوئی یہ نہیں لے سکے گا۔

صالح آل شیبی 1366 ہجری کو مکہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ام القرہ یونیورسٹی سے اسلامک سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔ انہوں نے کئی سال یونیورسٹی میں بطور مدرس فرائض انجام دیئے جس کے بعد 1980ء میں انہیں ان کے تایا شیخ عبدالقادر آل شیبی کی جگہ بیت اللہ کے مرکزی کلید بردار کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی۔

صالح آل شیبی نے بذات خود 100 سے زائد بار کعبہ کی صفائی اور دھلائی میں حصہ لیا۔خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبد الرحمٰن بن صالح زین العابدین ال شیبی گزشتہ سال نومبر میں 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، اس دوران انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات، حماد اظہر نے ملتان کے ضلعی صدر کو معطل کر دیا

متعلقہ خبریں