اہم خبریں

ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد سےمتعلق سمری،اے بی این نیوز نےحکومت میں اختلافات کی اندرونی تفصیلات حاصل کرلیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اے بی این نیوز نےڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد سےمتعلق سمری پرحکومت کےاندراختلافات کی اندرونی تفصیلات حاصل کرلیں

وزارت تجارت کاصاف انکار،وزارت صنعت وپیداوارکوچینی برآمدکی سمری بھیجنی پڑی،ذرائع کے مطابق

وزارت تجارت نےچینی کی برآمدکے لیےسمری ای سی سی کوبھیجنےسے انکارکیا۔

وزارت تجارت کےانکار کےبعدوزارت صنعت وپیداوار نےسمری ای سی سی کوبھجوائی۔

وزارت تجارت کوچینی کی برآمد کے لیےسمری بھیجنےکا کہا گیا تھا۔

وزارت تجارت نےیہ کہہ کرانکارکیا کہ آخری بارنیشنل فوڈسیکیورٹی نےسمری بھیجی تھی۔

رولزآف بزنس1973 اورماضی کی روایت کےپیش نظروزارت تجارت کوسمری بھیجنےکاکہا گیا تھا۔

برآمدات سےمتعلقہ اموروزارت تجارت کےتحت آتے ہیں۔

ای سی سی نےوزارت صنعت و پیدوارکی سمری پرڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دی۔

شوگر ایڈوائزری بورڈمیں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کافیصلہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں ہماری قیادت جنرل باجوہ سے ملتی رہی جن دنوں عدم اعتمادہورہاتھا،راناثنااللہ

متعلقہ خبریں