اہم خبریں

پارٹی سے اختلافات،شہریارآفریدی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بڑی بیٹی کو گھسیٹا گیا اور میری بیوی کو لاتیں ماری گئیں اور پھر ہمیں 24 گھنٹوں تک مختلف تھانوں میں گھماتے رہے.

شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی درخواست ہے کہ مجھے سنا جائے، آج شاید میرا آخری دن ہو اس ایوان میں، اللہ نہ کرے ان کی ماؤں بیٹیوں کے ساتھ اس طرح ہو، گھر میں جو ہوا،24 گھنٹے ایک تھانے میں مجھے، میری اہلیہ اور بیٹی کو رکھا گیا، انکو 24 گھنٹے تک یہ نہیں پتہ تھا کہ اٹھایا کیوں، پھر کہا گیا کہ تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل لے کر جا رہے ہیں،مجھے ہر طرح کا ٹارچر کیا گیا۔ اب میرے ٹکرے ٹکڑے کر دو میں یہی کہوں گا عمران خان زندہ باد.

شہر یار آفریدی کے ایوان میں خطاب کے بعد کہا جا رہا ہے وہ پارٹی میں اختلافات کی وجہ سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں.

شہر یار آفریدی پارٹی رہنماؤں سے ناراض تھے، انکی ناراضگی والی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی ،جس میں وہ غصے میں نظر آ رہے ہیں، شہر یار آفریدی نے تحریک انصاف کی قیادت کو دھمکی آمیز لہجے میں‌ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں،یہ پارٹی ان لوگوں کی ہے جن کی ماؤں اور بہنوں کی بےعزتی ہوئی، علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ کارکنان کو اوپر لائیں، پارٹی میں پیراشوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کو مسترد کرتے ہیں، جنہوں نے پیٹھ میں چھرے گھونپے ان کو پھر سے گلے لگانے نہیں دیں گے
مزیدپڑھیں :سندھ کا پہلا ہیومن ملک بینک غیر فعال کردیا گیا

متعلقہ خبریں