اہم خبریں

15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں طلباء کے غیر قانونی داخلوں کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک بھر کے 15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں غیر قانونی طور پر طلبہ کو داخلے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی وزارت کے حکام کے مطابق ان 15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں 1200 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی وارننگ کے باوجود میڈیکل کالجز نے طلباء کو غیر قانونی داخلے دیے۔ گزشتہ پاکستان میڈیکل کمیشن سے 15 میڈیکل کالجز کو غیر قانونی طور پر جزوی طور پر منظور کیا گیا تھا، جب کہ ان کالجوں نے فیسوں اور دیگر اخراجات کی مد میں طلباء سے ایک ارب روپے سے زائد وصول کیے تھے۔

حکام کے مطابق ان کالجوں میں کراچی، سانگھڑ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے میڈیکل اور ڈینٹل کالج شامل ہیں جب کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) 18 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ،اہم فیصلے،وزیراعظم صدارت کرینگے

متعلقہ خبریں