اہم خبریں

آ ج 22جون بروزہفتہ2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز شمال مشرقی بلوچستان ، جنو بی خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب ، با لائی سندھ میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد، با لائی خیبر پختو نخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم شام /رات شمال مشرقی بلوچستان ، جنو بی خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب ، با لائی سندھ میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اس دوران خطہ پوٹھو ہار ، با لائی خیبر پختو نخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: لاڑکانہ 42، سکھر 41، روہڑی 27، موہنجوداڑو 26، خیرپور 23، جیکب آباد 16، پنجاب: ڈی جی خان 30، چکوال 29، بہاولنگر 28، لیہ27، مری 25، جوہر آباد22،فیصل آباد20، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 17، بھکر 15، ملتان (ایئرپورٹ، سٹی 08)، اوکاڑہ 08، بہاولپور (سٹی 07، ایئر پورٹ 02)، اٹک 07، حافظ آباد، نورپورتھل، ساہیوال 06، سرگودھا05، خانیوال04، قصور، کوٹ ادو 02، راولپنڈی (چکلالہ 01)، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 19، ایئر پورٹ 14)، راولاکوٹ 11، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ 06، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 13،کاکول 11، کالام 09، دیر06، ڈی آئی(ایئر پورٹ05،سٹی04)، سیدو شریف، بنوں 02، پٹن، دروش 01، بلوچستان: ژوب 14،بارکھان 10 ،سبی 09، گلگت بلتستان : گوپس 04 اور گلگت میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تر بت 48، دالبندین اور جیوانی میں 42 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: سی پیک اقتصادی نمو اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے، احسن اقبال

متعلقہ خبریں