راولپنڈی( اے بی این نیوز )عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان کو سرجری کی ضرورت ہے۔ سرجری وہ کر سکتا ہے جس کے پاس عوامی مینڈیٹ ہو۔ ملک کی آمدنی 13000ارب جبکہ سود 9000 ارب روپے ہے ۔ 50 سالوں کی کم انوسمنٹ ہوئی ہے۔ لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں ۔
پیسہ ملک سے باہر بھیجا جارہا ہے۔ 1200 ارب ملک سے باہر پڑے ہوئے ہیں ۔ ملک کے اندر ریفارمز نہیں ہے۔ فراڈ سے آئی حکومت ریلیف کیسے دے گی۔ انوسمنٹ آئے گی تو پھر ملک فاسٹ ٹریک پر جائے گا ۔ یکم جولائی سے آنے والے بلوں پر نئے ٹیکسسز عائد ہوں گے۔ این آر او ٹو میں بڑا فراڈ کیا گیا۔ اپنی چوری چھپانے کے لئے قانون بنائے گئے۔ فریال تالپور۔ مریم نواز کے2 اور نواز شریف کے 4 کیسسز معاف ہوئے۔
شہباز شریف کے 5 اور آصف زرداری کے 10 کیسسز معاف ہوئے ۔ ہمارے دور میں صرف شہباز شریف کا ریفرنس فائل ہوا تھا۔ نیب نے 2017 تک 295 ارب جبکہ ہمارے دور میں 485 ارب اکٹھے کیے۔ ہمارے دور اقتدار کے بعد نیب نے صرف ڈیڑھ کروڑ روپے اکٹھے کیے۔ سوال کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی آپ کے کہنے پر سیاسی جماعتوں سے بات کریں تو کیا آپ تیار ہیں۔ جس پر عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی آفر آئی تو سوچیں گے۔
ہم نے لیگ کے ساتھ کیا موسم کی بات کریں ۔ ہم کو کہا جارہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر الیکشن ٹریبونل جائیں ۔ الیکشن کمیشن نے ہمارے حق پر ڈاکہ مارا۔ چیف جسٹس کے پاس ہماری پٹیشن موجود ہے۔ میں پاکستان کی بات کر رہا ہوں۔ اپنے لیے اقتدار کی بات نہیں کی۔
حکومت نے خیبر پختونخواہ حکومت کو بجلی فراہمی کی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی ۔ خیبر پختونخواہ میں 22 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ خیبر پختونخواہ کے لوگ شدید گرمی میں کیسے گزارہ کریں گے ۔
حساس اداروں کے افسران کا اڈیالہ جیل میں کیا کام ہے ۔
اپنے وکلاء کو کہا ہے کہ ان کے خلاف پٹیشن فائل کریں ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ میں جیل میں ہونے والی ملاقات اور میٹنگز کینسل کرتا ہے ۔ احسن اقبال نے بیان دیا کہ 5 سال جیل میں رہیں گے ۔
خیبر پختونخواہ میں کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا گیا۔ پنجاب اور سندھ میں ہمارے خلاف مقدمات بنائے گئے۔ جلسوں کی اجازت نہیں ۔
مجھے ملنے نہیں دیا جاتا۔ نواز شریف روز 40 لوگوں سے ملتے تھے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رقم نہیں۔ مریم نواز کی تشہیر پر اربوں روپے لگ رہے ہیں۔ حیدر آباد۔ سندھ اور کوئٹہ میں بجلی چوری کا پرانا مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری نذیر تین کارکنوں کے ہمراہ گرفتار