راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں پولیس کی پکڑ دھکڑ۔
پی ٹی آئی کے پی پی11 سے منتخب ایم پی اے چوہدری نذیر کو تین کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے کارکنوں کے ہمراہ جوڑیاں کے علاقے میں ریلی نکال رہے تھے ۔
پولیس کے مطابق پندرہ سے بیس کارکن فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت سابق صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت نے کی۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔
کارکنان کی جانب سے پینا فلیکس بھی آویزاں کیے گئے۔