اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین کی ملاقات۔ وفاقی وزیر توانائی بھی
ملاقات میں موجود تھے۔ نیز
ملاقات میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور سکرٹری توانائی بھی موجود ۔
وزیراعلی نے لوڈ شیڈنگ پر تحفظات وفاقی وزرا کے سامنے رکھ دئیے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ بجلی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے۔
احتجاج عوام کا حق ہے ان پر مقدمات نہیں درج کر سکتے۔
وفاقی وزیر توانائی نے جواب دیتے ہو ئے کہا کہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ مجبوری ہے،
مفت بجلی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مشورہ دیا کہ معاملات کو مفاہمت سے حل کیا جائے۔
مزید پڑھیں :مقبوضہ کشمیر،ریاستی دہشتگردی اور مودی کے دورے کیخلاف آج مکمل ہڑتال