اہم خبریں

افسوسناک خبر،لاہور سے عید کی چھٹیوں میں26 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(نیوز ڈیسک )عید کی تعطیلات کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں سے 26 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے قینچی اسٹاپ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملت پارک کے علاقے سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔گرین ٹاؤن کے علاقے سے 70 سالہ شخص کی لاش ملی۔نواب ٹاؤن ایکسپو سینٹر کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

غالب مارکیٹ کے علاقے سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔سبزہ زار میٹرو اورنج لائن اسٹیشن علامہ اقبال ٹاؤن کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی۔

غالب مارکیٹ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔کیمپ جیل کا 60 سالہ قیدی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

شاہدرہ کے علاقے سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی۔پولیس کو فیکٹری ایریا سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔نصیر آباد کے علاقے میں ریلوے پھاٹک کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ہائی کورٹ چوک مزنگ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔

پاکستانی چوک اچھرہ کے قریب گھر سے 60 سالہ شخص کی لاش ملی۔شاہدرہ، قیصر ٹاؤن کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔
نشتر کالونی آشیانہ روڈ سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ٹاؤن شپ کے چاندنی چوک کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

آسٹریلیا چوک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔مغل پورہ کے علاقے سے 75 سالہ شخص کی لاش پولیس نے برآمد کرلی۔

ٹبی سٹی کے علاقے علی پارک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔گوالمنڈی کے علاقے سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

راوی روڈ سبزی منڈی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پرانی انارکلی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
مزید پڑھیں: مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا، کنوینر شاہد خاقان عباسی ہوں گے

متعلقہ خبریں