لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب سیف سیٹینز اتھارٹی نے لاہور کے 100 سے بڑھا کر200 پوائنٹس پر فری انٹر نیٹ سروس شروع کردی ۔
ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کے لئے مفت ایمرجنسی وائی فائی سروس فراہم کی جارہی ہے ، مانگا منڈی،ملتان روڈ، بند روڈ، چنگ ،شاہ ہور کا نجراں،سندر۔ویلنسیا، مراکا اور دیگر علاقں میں مفت انٹر نیٹ سروس شروع کردی گئی ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق سروس کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں پولیس اور اہل خانہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
وٹس ایپ کے سات خواتین کی حفاظت اور پنجاب پولیس ایپس کو مفت کنکشن کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم مفت سروس تفریحی ایپلی کیشنز کیلئے نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار