اہم خبریں

آ ج 21جون بروزجمعتہ المبارک2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آج شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

جمعه کے روز شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔

اس دوران شمال مشرقی بلوچستان، وسطی / بالائی پنجاب اور جنوبی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر ژالہ باری /موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: لاہور(ائیر پورٹ33، ہیڈ آفس واسا 15، اپر مال 14، نشتر ٹاؤن آفس 11، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن ایس ڈی او آفس 07، جیل روڈ 06، تاج پورہ ایس ڈی او آفس 04، اقبال ٹاؤن ایس ڈی او آفس، قرطبہ چوک 03، چوک نخودہ، فرخ آباد، مغل پورہ ایس ڈی او آفس 02، سمن آباد ایس ڈی او آفس، گلشن راوی 01)، لیہ27، جہلم15، گوجرانوالہ13، منگلا12، حافظ آباد06، سیالکوٹ (ائرپورٹ05، سٹی03)، منڈی بہاؤالدین 05، نورپورتھل 04، نارووال 03، ملتان (سٹی02، ائرپورٹ01)،قصور، جوہر آباد، ساہیوال02، گجرات01، بلوچستان: بارکھان 10، خیبر پختونخوا:پاراچنار06، ڈیرہ اسماعیل خان (ائرپورٹ05، سٹی 04)، کالام04، بنوں02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ01 اور گلگت بلتستان: استورمیں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: گوادر، سبی، تربت، 48، پسنی 46، جیکب آباد، جیوانی اور لسبیلہ میں 45 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: نظر یہ آ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی ایک مخصوص پارٹی کو ہیلپ آؤٹ کرنا چاہ رہا ہے،فیصل چودھری کا دعویٰ

متعلقہ خبریں