اہم خبریں

نظر یہ آ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی ایک مخصوص پارٹی کو ہیلپ آؤٹ کرنا چاہ رہا ہے،فیصل چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )فیصل چودھری نے دعویٰ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نظر یہ آ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی ایک مخصوص پارٹی کو ہیلپ آؤٹ کرنا چاہ رہا ہے ۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے ۔ پروگرام میں ابوذر سلمان نیازی نے کہا کہ اس شخص کا کیا قصور ہے جس کا کیس ریٹائرڈ جج کے پاس جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق کوئی بھی جج لگانا ہے تو آپ نے کنسلٹیشن کرنی ہے، آئین میں لکھا ہے یا نہیں لکھا ہوا ۔ حافظ احسان کھوکھر نے کہا کہ چیف جسٹس کی کنسلٹیشن حاضر سروس ججز کیلئے ضروری ہے جبکہ ریٹائرڈ ججز کیلئے نہیں۔

کیا چیف جسٹس کے آگے سرینڈر آئین کے مطابق ہونا چاہیے یا آئین کے مطابق نہ بھی ہو تو تھیک ہے؟ یو سف نذر نے کہا کہ جو باتیں کی جارہی ہیں۔ اور جو کیا جا رہا ہے اس میں بہت گیپ ہے۔

مزید پڑھیں : پیپلز پارٹی اور حکومت کے مابین مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،بلاول سخت برہم

متعلقہ خبریں