لاہور(نیوزڈیسک)لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کا ایک طویل عرصے سے کھویا ہوا البم اس کی اصل ریکارڈنگ کے تین دہائیوں بعد ریلیز کیا جائے گا۔
پیٹر گیبریل کے ریئل ورلڈ ریکارڈز کے مطابق البم چین آف لائٹ 34 سال قبل ریکارڈ کیا گیا تھا اور اسے 20 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔یہ البم، چار صوفی اسلامی اشعار پر مشتمل ہے جسے “قوال” کہا جاتا ہے،لیجنڈری پاکستانی قوال اور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی نایاب ریکارڈنگ 34 برس بعد ریلیز کی جائے گی۔
انسٹاگرام پر آفیشل اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا ہے کہ البم کا نام ’روشنی کی زنجیر‘ ہے اور اسے 20 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ریکارڈنگ اپریل 1990 میں ان کی مکمل ٹیم کے ساتھ ریکارڈ کی گئی تھی اور اس میں چار قوالیاں شامل ہیں جس میں ایک کو کبھی نہیں سنا گیا۔
لیجنڈری قوال کی ریکارڈنگ ’ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز‘ کے ویئر ہاؤس میں دبی ہوئی تھی جب 2021 اسٹوڈیو کی شفٹنگ کی گئی تو یہ البم دریافت ہوئی۔
مزید پڑھیں: ہسپانوی راہبائیں باغی ، پراپرٹی ڈیل پر ویٹیکن کے ساتھ اختلاف کا اعلان