اسلام آباد(نیوزڈیسک)عید الاضحی پر بہت زیادہ گوشت کھانے کے بعد بدہضمی اور میدے کی شکایات پر 1200 سے زائد پاکستانی شہری ہسپتال پہنچ گئے،ذرائع کےمطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 1200 سے زائد افراد کو ضرورت سے زیادہ کھانے کی وجہ سے ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔
پاکستانی عید الاضحی کو کئی دنوں تک جاری رہنے والی تقریبات کے ساتھ مناتے ہیں، اور گوشت کے پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔عید کے دنوں کے دوران، ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے پنجاب اور شمال مشرقی علاقے کے پی میں مبینہ طور پر 12سوسے زائد افراد کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق عید کے دوسرے دن پشاور میں گیسٹرو کے 600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جن کا تعلق زیادہ گوشت کھانے سے ہے۔کئی سو افراد کو اسہال اور پیٹ میں درد کے ساتھ ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ لاہور کے جناح ہسپتال میں 130 سےزائد مریضوں کا علاج کیا گیا
جبکہ سروسز ہسپتال، گنگا رام ہسپتال اور میو ہسپتال میں ہر ایک میں 100 سے زائد مریض داخل ہوئے۔معدے کے ماہرین نے عوام پر زور دیا کہ وہ قربانی کا گوشت اعتدال میں کھائیں اور تقریبات کے دوران زیادہ کھانے سے گریز کریں۔
لیپ ٹاپ بیٹری پھٹ گئی،آتشزدگی سے 2 بہن بھائی جاں بحق، 7 افراد زخمی