جدہ (نیوزڈیسک) حج کے دوران شہادتیں!! اعداد و شمار کے مطابق رواں سال حجِ کے موقع پر تقریبا 550 عازمین حج شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کے سبب انتقال کرگئے۔مکہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج کے دنوں میں درجہ حرارت 48 سے 51 ڈگری تھا جو جان لیوا ثابت ہوا!
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب میں حج کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے کم از کم 550 عازمین جاں بحق ہوئے، لاشوں کو مکہ کے سب سے بڑے مردہ خانوں میں سے ایک میں منتقل کیا گیا۔
گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے ہے جبکہ 144 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے،جن میں سے زیادہ تر گرمی سے متاثر ہوئے تھے۔
16 جون کو خبر رساں ادارے روئٹرز نے خبر دی تھی کہ اردن سے تعلق رکھنے والے 14 عازمین سعودی عرب میں ہلاک اور 17 لاپتہ ہو گئے ہیں، اموات اکثر شدید گرمی یا ہجوم کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
مذکورہ خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں 18 لاکھ سے زائد عازمین موجود ہیں۔منگل کے روز ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے ایران سے تعلق رکھنے والے کم از کم 11 زائرین کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔
???? افسوسناک خبر!! حج کے دوران شہادتیں!! اعداد و شمار کے مطابق رواں سال حجِ کے موقع پر تقریبا 550 عازمین حج شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کے سبب انتقال کرگئے۔مکہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج کے دنوں میں درجہ حرارت 48 سے 51 ڈگری تھا جو جان لیوا ثابت ہوا! pic.twitter.com/30YdVHAxVJ
— PakWeather.com (@Pak_Weather) June 19, 2024
پاکستانی صحافی خلیل جبران ٹارگٹ حملے میں جاں بحق ہو گئے















