کراچی (نیوزڈیسک)سولر سسٹم کی تنصیب ، سندھ حکومت کا متوسط طبقے کو بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان ۔ صوبائی وزیرسندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ 30 لاکھ گھروں میں بجلی نہیں ، انتہائی غریب گھرانوں کو پہلے سولر سسٹم فراہم کریں گے۔
بجٹ میں کوشش کی گئی کہ عام آدمی کا خیال رکھا جائے۔ الیکشن کے دوران بلاول بھٹو نے جو وعدے کئے انہیں پورا کرینگے، مفت بجلی سے متعلق اور پینے کے صاف پانی کیلئے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ غریب گھرانوں کو ایک پنکھا اور 3 بلب جلانے کے لیے پہلے سولر سسٹم فراہم کریں گے۔متوسط طبقے سے جو خاندان خود سولر سسٹم لگاناچاہیں ان کے لیےقرض اسکیم بنارہے ہیں، سولر سسٹم کے لیےقرض کا سود سندھ حکومت ادا کرے گی۔
پیپلزپارٹی کو وفاقی بجٹ پر تحفظات ، سندھ کےساتھ گزشتہ دہائی میں کتنی بڑی زیادتی کی گئی ہے، دوسرے صوبوں میں کھربوں روپے میں کام ہوئے، سندھ کو دو تین فیصد سےزیادہ پی ایس ڈی پی میں حصہ نہیں دیاگیا۔
کلیکشن پوائنٹس سے 68 ہزار ٹن آلائشیں منتقل کی جاچکی ، میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب