کراچی (نیوزڈیسک)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا عید کے دوسرے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ، دورے کے موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔
کراچی کے 25 ٹاؤنز سے شام 4 بجے تک 68 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیںہم نے شہر میں 99 کلیکشن پوائنٹس قائم کئے تھےان ننانوے کلیکشن پوائنٹس سے آلائشیں اٹھا کر لینڈ فل سائٹس لے جایا جارہا ہےتمام میونسپل ادارے، سالڈ ویسٹ اور بلدیاتی عملہ متحرک ہےکلیکشن پوائنٹس سے رات تک آلائشیں اٹھا کر وہاں چونے کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے..
عید قربان کے تینوں روز یہ آپریشن مکمل کرنے کے بعد کلیکشن پوائنٹس پر چونا، کلورین اور اسکے بعد گلاب کے عرق کا چھڑکاؤ کیا جائے گاتاکہ کلیکشن پوائنٹس پر بیکٹریاز کا خاتمہ ہوروزانہ کی بنیاد پر کلیکشن پوائنٹس پر فیومیگیشن کا عمل بھی جاری ہےہم اختیارات کا رونا رونے کے بجائے عوام کی خدمت پر عمل پیرا ہیںپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کررہے ہیں .
یہ ہماری زمہ داری ہے جو پوری کریں گےدونوں روز ہمیں کراچی کے عوام کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہےکہیں سے کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی ہےانشاءاللہ ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔
مٹیاری ، سیاسی بحث پر فائرنگ ، ایس ایس پی افسر چچا سمیت قتل