ممبئی(نیوزڈیسک)معروف بھارتی گلوکارہ ’الکا یاگنک‘ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بری خبر کے ساتھ انٹری دیتے ہوئے اپنے متعلق پریشان کن خبر سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔الکا یاگنک نے اپنی ایک بیماری سے متعلق سوشل میڈیا پرانکشاف کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی۔
بھارتی گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ قوتِ سماعت سے محرومی کا شکار ہوگئی ہیں اور اس بیماری کا ان کا علاج جاری ہے۔الکا یاگنک نے مداحوں کے نام انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ میں لکھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں، دوستوں اور فالوورز کوآگاہ کرنا چاہتی ہوں چند ہفتے قبل، جب میں اپنی فلائٹ سے اتری تو اچانک مجھے محسوس ہوا کہ مجھے کم سنائی دے رہا ہے اور پھر اس واقعے کے چند روز بعد، میں کچھ بھی سُننے کے قابل نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد انہوں نے مجھ میں نایاب حسی اعصابی یعنی قوت سماعت کی تشخیص کی۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جو نوجوان اونچی آواز میں یا ہیڈ فون لگا کر گانا سنتے ہیں تو وہ بہت احتیاط کریں تاکہ انہیں بھی میری طرح اس مرض کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گلوکارہ نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والے پرستاروں کو اس خبر سے اس لیے آگاہ کررہی ہوں کیونکہ وہ میرے اچانک غائب ہوجانے سے پریشان اور فکر مند ہوگئے تھے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا جائے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان