مکہ مکرمہ (اے بی این نیوز) ہر امت مسلمہ کے فرد کی زندگی بھر یہ خواہش ہو تی ہے کہ اللہ تعا لیٰ کم ازکم زندگی میں ایک مرتبہ حرم پاک کا دیدار کرا دے،روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کرا دے۔ پھر وہ ساری عمر اسی تگ و دو میں گزار تا ہے ہر لمحہ اللہ کے حضور دعا گو رہتا ہے کہ اللہ پاک اس کو یہ توفیق عطا فر مادے۔
بعض اوقات کسی کی جسمانی معذوری اس حج کے راستے میں آڑے آجاتی ہے لیکم اس سال 2024 کے حج میں ایک ایسا عازم حج بھی شامل ہے جو دونوں ٹانگوں سے معذور ہے لیکن اس نے اس معذوری کو اپنے حج کے ادائیگی کے فرائض میں آڑے نہیں آنے دیا۔
اس عازم نے ہمت نہیں ہاری اور مصنوعی ٹانگیں لگوائیں اور ان کے سہارے آ پ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کس عزم،حو صلے اور ہمت سے حج کے فرائض کو ادا کر رہا ہے۔ حج وہ نعمت ہے جس سے اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو مستفید فرمائے لیکن اس عازم حج نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی کی جب حوصلے بلند ہوں، کا مل یقین ہو تو بڑی سے بڑی رکاوٹ بھی آپ کے راستے میں حائل نہیںہو سکتی۔
یہ راہ حق ہے سنبھل کے چلنا
یہاں ہے منزل قدم قدم پر..#abnnews #Hajj2024 pic.twitter.com/c7etKdWlNC— ABN NEWS (@abnnewspk) June 15, 2024
بے شک اس میں کو ئی شک نہیں کہ اہ اللہ پاک کا گھر ہے اور وہ جس کو چاہتا ہے اس کو بلاتا ہے لیکن جن لگن اور عشق سچا اور یقین پکا ہو تو نہ صرف اللہ پاک کی ذات راستے آسان بنا دیتی ہے بلکہ وہ بڑا کارساز ہے۔ پھر وہ حیلے بھی بنا دیتا ہت۔ اس عازم نے مصنوعی ٹانگوں سے حج کر کے ثابت کر دیا کہ ہر کام اور کسی بھی منزی کے حسول کیلئے آپ کی لگن میں سچائی ہو نا لازمی ہے۔
مزید پڑھیں :قرآن کہتاہے جو ظلم کرتاہے اس کی پکڑ ہوگی،خطبہ حج