اہم خبریں

لاہور، لین ڈسپلن کی خلاف ورزی ،8000 سے زائد گاڑیوں کے چالان

لاہور(نیو ز ڈیسک )لاہور میں جمعہ کو مہم کے پہلے روز ٹریفک پولیس نے لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 8000 سے زائد گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری کیے ہیں۔اس حوالے سے سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عمارہ اطہر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لین ڈسپلن کے لیے پانچ ماڈل سڑکوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔سی ٹی او نے کہا کہ غلط لین استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں اور کار سواروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں گے۔عمارہ اطہر نے کہا کہ سٹاپ لائن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔سی ٹی او نے ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ وہ تاجر برادری سے میٹنگ کریں اور انہیں کارروائی کے بارے میں آگاہ کریں۔ عمارہ اطہر نے ہدایت کی کہ تجاوزات قائم کرنے پر مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: چائینیز مینوفیکچرر زیڈ کے ٹیکو کے تیار کردہ ہائبرڈ بائیو میٹرک ٹرمینل میں متعدد خامیاں ہیں، کیسپرسکی

متعلقہ خبریں