اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جمعتہ المبارک کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر , بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان ،کشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بھکر،نور پور تھل49، سبی48، جیکب آباد47، منڈی بہاؤالدین،دادو، گوجرانوالہ ،ڈی آئی خان ،حافظ آباد،جھنگ ،جہلم ،اوکاڑہ ،ناروال میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
جمعتہ المبارک کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک جبکہ شام /رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعتہ المبارک 14 جون 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت