اہم خبریں

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں دوریاں،وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان نے مسلم لیگ ن سے اپنی ناراضگی کی تفصیلات بتا دیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوںنے بتا یا کہ پنجاب میں دیگر اتحادیوں کی اسکیمیں بجٹ میں شامل کی گئی ہیں، پیپلز پارٹی کی نہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ اب تک ن لیگ کے ساتھ معاملات میں پیش رفت ہوجانی چاہیے تھی کیونکہ اتحاد بناتے وقت ہمارا ان سے تحریری معاہدہ ہوا تھا لیکن ن لیگ نے ہم سے مشورہ کرنے میں بہت وقت لگا دیا۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاست میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، ترقی ہو رہی ہے لیکن بہت تاخیر سے۔

مذاکرات میں پیشرفت اب تک ہوجانی چاہیے تھی۔ ہمارا ن لیگ سے ایک تحریری معاہدہ تھا۔ بہت دیر ہوگئی،سیاست میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے۔ پیشرفت ہورہی ہے مگر بہت دیر میں ہورہی ہے۔
زوم پر چین سے ایک میٹنگ کرکے کہاگیا بجٹ پر بریفنگ ہے۔ اس نہج تک بات نہیں پہنچنی چاہیے تھی۔ پنجاب میں دوسرے اتحادیوں کی سکیمیں آئی ہوئی ہیں،پی پی پی کی نہیں۔
ہم ان کو بلیک میل تو نہیں کریں گے۔
اس بجٹ میں ہم سب ساتھ بیٹھتے تو شاید اپوزیشن کو بھی سمجھا سکتے تھے۔ ابھی بھی وقت ہے ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے۔

مزید پڑھیں : سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو کیسے چلانا ہے،محمود خان اچکزئی

متعلقہ خبریں