اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ ، بنگلہ دیش کا ہالینڈ کو شکست دینے کے لیے 160 رنز کا ہدف

کنگسٹن ( اے بی این نیوز   )ٹی 20 ورلڈ کپ میں  بنگلہ دیش کا ہالینڈ کو شکست دینے کے لیے 160 رنز کا ہدف۔ ٹو رنامنٹ کے 27ویں میچ میں بنگلہ دیش نے ہالینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔کنگسٹن میں کھیلے جا رہے اس میچ میں نیدرلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تنزید حسن 35 اور محمود اللہ 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ذاکر علی 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ہالینڈ کی جانب سے آریان دت اور پال وان میک کیرن نے دو دو جبکہ ٹم پرنگل نے ایک وکٹ حاصل کی۔کھیلا جانے والا یہ میچ سری لنکا کے لیے بہت اہم ہے۔

اس میچ میں بارش کی صورت میں سری لنکن ٹیم کی دوسرے مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہیں۔اگر نیدرلینڈ یا بنگلہ دیش میں سے کوئی ایک میچ جیت جاتا ہے تو سری لنکا سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔اس وقت نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کے دو دو پوائنٹس ہیں جبکہ سری لنکا کے پاس تین میچوں کے بعد صرف ایک پوائنٹ ہے۔

مزید پڑھیں : پولیس وین کا ڈکیتی میں استعمال، ڈی ایس پی کا بیٹا رنگے ہا تھوں گرفتار

متعلقہ خبریں