اہم خبریں

مری کے جنگلات میں لگی آگ پر36 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

مری(نیوز ڈیسک )مری کی گھوڑا گلی میں بروری کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا۔ریسکیو حکام کے مطابق سانیو اور نند کوٹ کے جنگلات کے درختوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔

تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ بار بار بھڑک رہی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور ریسکیو راولپنڈی کی اضافی نفری آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ مری، محکمہ جنگلات اور ریسکیو مری کے اہلکار بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن کو پانچ سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

100 مزید پڑھیں: روپے کے موبائل بیلنس پر کتنا ٹیکس کاٹا جائے گا؟اپ ڈیٹ آگئی

متعلقہ خبریں