اہم خبریں

حکومت نےآج1973کےآئین کی خلاف ورزی کی،عمرایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ آج جوبجٹ پیش کیاگیاایساپہلےکبھی نہیں دیکھا۔ حکومت نےآج1973کےآئین کی خلاف ورزی کی۔
حکومت نے کئی اعدادوشمار مصنوعی طور پر بڑھائے۔ ہمارے دور میں صارفین کو 17بجلی فی یونٹ ملتی رہی۔

آج بجلی کی قیمت میں حد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ آنے والے وقت میں بجلی 100روپے فی یونٹ عوام کو ملے گی۔ یہ آئی ایم ایف سے بھی آگے کابجٹ تھا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ

محسن نقوی سیاست میں آنے سے پہلے ٹیکس نہیں دیتا تھا۔ میں نہیں جانتا کہ اس نے دبئی میں بغیر ٹیکس کے پراپرٹی کیسے خریدی ۔ عوام مہنگائی کےبوجھ تلے دب گئے ہیں۔
تنخواہ دارطبقہ پرسب سےزیادہ بوجھ ڈالاجارہا ہے۔ محسن نقوی کوشہبازشریف کےساتھ فٹ کیاگیاہے۔

تنخواہ دارطبقے پر سب سے زیادہ بوجھ ڈالا گیا۔ جمعہ کو ملک گیر احتجاج کریں گے۔ محسن نقوی نے ساڑھے 400ارب روپے کی گندم ایمپورٹ کی۔ ؎پیپلزپارٹی اورن لیگ والےایک دوسرےکےپیچھےلگے ہوئےہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان پربنائےجانےوالےکیسزبوگس ہیں۔ ہمارے ورکرز کے خلاف سیاسی کیسز ختم کیے جائیں۔ بانی پی ٹی آئی پربھی بوگس کیسز بنائےگئے۔
بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی توخط کےبارےمیں پوچھوں گا۔ یہ سب مل کرقیدی نمبر804کےسیل کاتالاخودکھولیں گے۔

مزید پڑھیں :عمارت یا فلیٹ خرید کر بیچنے والے ایکٹو ٹیکس دہندہ پر 15 فیصد ٹیکس لگے گا ،بجٹ دستاویز

متعلقہ خبریں