اہم خبریں

عمارت یا فلیٹ خرید کر بیچنے والے ایکٹو ٹیکس دہندہ پر 15 فیصد ٹیکس لگے گا ،بجٹ دستاویز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )عمارت یا فلیٹ خرید کر بیچنے والے ایکٹو ٹیکس دہندہ پر 15 فیصد ٹیکس لگے گا ۔ 30 جون 2024 سے پہلے پلاٹ،عمارت یا فلیٹ خرید کر بیچنے والوں پر ٹیکس کی شرح مختلف ہو گی۔ ایک سال کی مدت خرید میں پلاٹ،عمارت یا فلیٹ بیچنے والے پر 15 فیصد ٹیکس لگے گا۔

ایک سے 2سال کی مدت خرید میں پلاٹ بیچنے والے پر ساڑھے 12 فیصد ٹیکس لگے گا۔ ایک سے 2سال کی مدت خرید میں عمارت بیچنے والے پر 10 فیصد ٹیکس لگے گا۔
ایک سے 2سال کی مدت خرید میں فلیٹ بیچنے والے پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس لگے گا۔

2سے 3سال کی مدت خرید میں پلاٹ بیچنے والے پر 10 فیصد ٹیکس لگے گا۔ 2سے 3سال کی مدت خرید میں عمارت بیچنے والے پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس لگے گا۔
2سال سے زیادہ مدت خرید میں فلیٹ بیچنے والے پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔

3سے 4سال کی مدت خرید میں پلاٹ بیچنے والے پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس لگے گا۔ 3سے 4سال کی مدت خرید میں عمارت بیچنے والے پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔
4سے 5سال کی مدت خرید میں پلاٹ بیچنے والے پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔

4سال سے زیادہ مدت خرید میں عمارت بیچنے والے پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا ۔ 5سے 6سال کی مدت خرید میں پلاٹ بیچنے والے پر ڈھائی فیصد ٹیکس لگے گا ۔
6سال کی مدت خرید کے بعد پلاٹ بیچنے والے پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔

مزید پڑھیں :گاڑیوں کی رجسٹریشن اور قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا، بجٹ دستاویز

متعلقہ خبریں