اہم خبریں

آسٹریلیا نے نمیبیا کو نو وکٹوں سے شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

اینٹیگا(نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نمیبیا کی اننگز نمیبیا کے بلے باز آسٹریلوی گیند بازوں کے سامنے اپنی جان نہ رکھ سکے اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔نمیبیا کے نو بلے باز آسٹریلیا کے خلاف ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔

کپتان ایراسمس 36 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار، جوش ہیزل ووڈ اور اسٹوئنز نے دو دو جبکہ کمنز اور ایلیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی اننگز
آسٹریلیا نے نمیبیا کا 73 رنز کا ہدف چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 17 گیندوں پر 34 اور مچل مارش نے 18 ناقابل شکست اور ڈیوڈ وارنر نے 20 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے T20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ سپر-8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ آج ایونٹ میں آسٹریلیا اور نمیبیا دونوں ٹیمیں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی تھیں۔

نمیبیا نے ایک جیتا اور دو میچ ہارے۔
مزید پڑھیں: آج بروزبدھ 12 جون 2024 پاکستان کے مختلف شہروں‌میں سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں