راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پی ٹی وی پر ایٹمی دھماکوں کی خبر بریک کرنے والی نیوز اینکر تسکین ظفر انتقال کرگئیں۔ تسکین ظفر کی نماز جنازہ آج سہ پہر ساڑھے چار بجے عید گاہ لالکڑتی راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ مرحومہ کا نام اپنے دور کی نیوز اینکرز میں صف اول میں شمار کیا جاتا تھا۔
انہوں نے ایک عمر اس شعبہ میں گزاری وہ اپنے کام کے ساتھ بہت مخلص تھیں انہوں نے کئی ایوراڈز بھی اپنے نام کئے،مرحومہ کے شعبہ سے متعلق اہم شخصیات نے ان کی وفات کو ایک گہرا غم قرار د یتے ہوا کہا کہ ان کے جانے سے جو خلا بنا ہے اس کو پر کرنا بہت مشکل ہے اور ان کی کمی ہمیشہ رہے گی۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کے 100 دن مکمل، بڑا بیان سامنے آگیا