اہم خبریں

بولان، ریلوے ٹریک ریموٹ کنٹرول دھماکا،جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

بولان(نیوز ڈیسک) ریلوے ٹریک ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،6افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں 6 مسافر زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ہے، جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو لانے کے لیے سبی سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی ہے۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر آغا سمیع نے کہا کہ ریلوے ٹریک پر دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ، دھماکے سے انجن اور7 بوگیاں پٹری سے اتریں ۔

متعلقہ خبریں