اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں ۔ ایئر کولر ۔ ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات میسر۔ قید تنہائی میں ہونے کا موقف بھی غلط ہے ۔ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاکو رسائی نہ دینے کے بیان کی تردیدمیں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
اضافی دستاویزات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں وکلاء سے ملاقات کی تفصیلات بھی شامل۔ حکومت نے کہا کہ اگرعدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی کے بیان اور حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے ۔
مزید پڑھیں :بجلی نرخوں میں مزید 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری