اسلام آباد(نیوزڈیسک) نامور گلوکار ابرارالحق نے گلوکار جواد احمد کو ’ناکام‘ اور ’حاسد‘ شخص قرار دے دیا۔یہ اس وقت سامنے آیا جب جواداحمد نے ابرارالحق کومذہبی منافق قرار دیا، جس کے بعد پاکستان میں زبردست بحث چھیڑ گئی۔ابرارالحق اور جواد احمد ماضی میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ پنجابی گانے دے چکے ہیں جو کئی سال گزرنے کے بعد بھی بہت مقبول ہیں۔
دونوں کو پاکستان میں مشہور بھنگڑا اور پاپ گلوکار سمجھا جاتا تھا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شو کے میزبان نے ابرارالحق سے پوچھا کہ وہ جواد احمد کو مذہبی منافق کہنے کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟میزبان کے سوال کے جواب میں ابرارالحق نے کہا کہ یہ انسانوں کا نہیں بلکہ صرف اللہ کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ منافق ہے یا نہیں۔
انسان کسی کے مذہب کے بارے میں فیصلے کیسے کر سکتا ہے؟ابرارالحق نے کہا کہ وہ اپنے بیانات میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں اور جواد احمد کو یہ بات بالکل پسند نہیں وہ مجھے گنہگار کہتا ہے اور اس کے نزدیک گنہگار اللہ کا ذکر نہیں کر سکتا۔ابرار الحق کا کہنا تھاکہ ان کا ماننا ہے کہ گنہگار کو اللہ کا ذکر اور بھی زیادہ کرنا چاہیے اور ہر بات میں اللہ کا ذکر کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جواد احمد جیسے لوگ ناکام اور حاسد ہوتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں ناکام رہے ہیں اور اس کی کامیابی سے حسد کرتے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ اسے ایسے لوگوں سے محفوظ رکھے۔ابرارالحق نے یہ بھی کہا کہ حسد کرنے والا ہمیشہ اپنی ناکامیوں پر ناراض رہتا ہے۔گلوکار کا کہنا تھا کہ انہیں جب بھی ایوارڈ شوز میں ایوارڈز ملے جواد احمد کو یہ پسند نہیں آیا۔
وہ اپنے ایوارڈز سے کبھی خوش نہیں ہوا اور یہاں تک کہ میرے فلاحی کاموں کی نقل کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شروع شروع میں جواد احمد کہا کرتے تھے کہ خیرات وہ لوگ کرتے ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ناکام رہتے ہیں۔ ابرار الحق نے کہا کہ اس نے میرے فلاحی کام کو خراب کرنے کے لیے جعلی کالیں کیں، لیکن ان کالوں کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
بھارت پاکستان میں سموگ کا ذمہ دار ہے، مریم اورنگزیب