کراچی(نیوزڈیسک) حقوق کارکن اور صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین صارم برنی کے خلاف نومولود بچوں کو امریکہ (یو ایس) اسمگل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پہلی ایف آئی آر میں، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی حقوق کے کارکن کے خلاف ایک نوزائیدہ بچے جس کی شناخت حیا کے نام سے ہوئی کواسمگلنگ کرنے کا مقدمہ درج کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، حیا، جو ایف آئی اے کے مطابق امریکہ سمگل ہونے والی آخری لڑکی تھی، مبینہ طور پر اس کے والدین سے 10 لاکھ روپے میں خریدی گئی۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ روز گرفتار کیے جانے والے صارم برنی نے گزشتہ سال 20 نوزائیدہ بچوں کو گود لینے کے بہانے امریکا اسمگل کیا گیا۔ ایف آئی اے نے دعویٰ کیا کہ سمگل کیے گئے بچوں میں سے 15 لڑکیاں تھیں۔
برنی کو پہلے کیس میں ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔9 مئی ہنگامہ آرائی: فواد چوہدری اور شاہ محمود کی عبوری ضمانت کی سماعت آج ہوگیایف آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ مبینہ طور پر سمگل کیے گئے بچوں کا ریکارڈ پاکستانی سفارت خانے نے فراہم کیا تھا۔
ٹرسٹ کے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے ایجنسی نے کہا کہ برنی کی اہلیہ بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھیں۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے بعد اہلیہ کو بھی مقدمے میں نامزد کیا جاسکتا ہے۔
ایجنسی نے مزید دعویٰ کیا کہ کئی افراد نے بچوں کی خریداری اور اسمگلنگ میں برنی کی مدد کی۔ایف آئی اے کے مطابق حیا کے والدین انتہائی غریب ہیں، ان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے متعلق مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ایف آئی اے نے کہا کہ برنی اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکام کی نگرانی میں تھے اور امریکی حکام نے ان سے دو بار پوچھ گچھ کی تھی۔ اپنی گرفتاری کے بعد برنی نے بچوں کو غیر قانونی گود لینے اور اسمگلنگ میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
تنظیم کی ویب سائٹ کے مطابق یہ سرگرمی صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل چلاتی ہے، جو ایک غیر منافع بخش ٹرسٹ ہے جو “مظلوم اور کم مراعات یافتہ آبادی کی نمائندگی کرتا ہے”۔ویب سائٹ کے مطابق، ٹرسٹ سماجی انصاف کے حصول کے لیے کام کر رہا ہے، جس کے لیے تنظیم نے پیشہ ور مقامی اور غیر ملکی وکلاء پر مشتمل قانونی امداد کمیٹی قائم کی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان بھر میں انسانی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔اس سے قبل ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اعلیٰ سرکاری افسر سمیت نو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ گرفتار افراد طالب علموں کو جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور بہانے سے بیرون ملک جانے کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
قسطوں میں بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی ختم،14 فیصد مارک اپ لینے کی تجویز