اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ دنیاکوماحولیاتی آلودگی کاسامناہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سےپیسہ ملناچاہیے۔ چاہتاہوں وزیراعظم شہبازشریف اپناوعدہ پوراکریں۔
فوکس کرناہوگامحدودوسائل میں مسائل کیسےحل کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ مشکل معاشی صورتحال آپ کےسامنےرکھی۔ الیکشن کو کئی ماہ گزرگئےاپنے ارکان اسمبلی میں سستی دیکھ رہاہوں۔
چاہتاہوں ارکان پارلیمنٹ کوفعال رکھوں۔ ارکان پارلیمنٹ کام کرتے ہوئے نظرآنےچاہئیں۔ منصوبےبجٹ پالیسی کوکھلی کچہری میں لائیں گے۔
ایم پی ایزکوعوامی رابطے بڑھانےہوں گے۔ امیدہےبجٹ سےپہلےتمام مسائل حل ہوں گے۔ عوام کواس بارپیپلزپارٹی سےتاریخی توقعات ہیں۔ کارکردگی بہترکرنی ہےتوارکان پارلیمنٹ کوکام کرناہوگا۔ موجودہ سیاست سے پورا ملک مایوس ہے۔ سیاست میں آکرغریب عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔ حکومت کوعوام کےمسائل پرفوکس کرناچاہیے۔ چاہتاہوں پوسٹنگ ٹراسفرکی سیاست بندکردیں۔ سیاست کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دی جائے۔ امیدہےہم مل کرعوام کواس مشکل سےنکالیں گے۔
معیشت کی بہتری کیلئےہمارا5سال کاپلان ہے۔ 5سال میں عوامی مسائل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ مزدوروں کوسہولت پہنچانےکیلئےتاریخی اقدامات کریں گے۔ سندھ کی ترقی میں مزدوروں نے اہم کردارادا کیا۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے فنڈز دینے کا وعدہ کیا۔ 2008میں پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت کو سنبھالا۔ اس وقت سندھ سمیت پورے ملک میں دہشتگردی تھی۔
ہماری جماعت نےدہشتگردی کیخلاف آپریشن کیے۔ پیپلزپارٹی نے ملک اور سندھ کیلئے اہم قدامات کیے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے ملک کر کوشش کریں گے۔ سیاسی مخالفین کیخلاف نیب قوانین کااستعمال کیاجاتاتھا۔ ملک بھر میں کرپشن کا بہانہ بناکر سیاستدانوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔ نفرت کی سیاست کو پسند نہیں کرتے ۔ مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ ہمیں کیافرق پڑتاہےبانی پی ٹی آئی جیل میں مقدمات کاسامناکررہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اپنے کیسز کا سامنا خود کریں گے۔ عوام کےمسائل کےحل کیلئےکوشش کررہےہیں۔
مزید پڑھیں :متنازع ٹوئٹ معاملہ،تفتیشی ٹیم نے21سوالات پر مشتمل سوال نامہ دے دیا