اسلام آباد (اے بی این نیوز )متنازع ٹوئٹ معاملہ،تفتیشی ٹیم نے دونوں رہنمائوں کو21سوالوں پر مشتمل سوال نامہ دے دیا، سوالات کے مطابق پو چھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکائونٹ ان کی غیرموجودگی میں کون چلاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی غیر موجودگی میں کس کی اجازت سے مواد اپ لوڈ ہوتا ہے۔متنازع ٹوئٹ کس کی اجازت سے اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ متنازع ٹوئٹ کو ابھی تک ڈیلیٹ نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں ۔
دونوں رہنمائوں نے الگ الگ سوالوں کا جواب نامہ تفتیشی کو جمع کرا دیا۔ دونوں رہنمائوں نے جواب جمع کرانے کے بعد بیان الگ سےبھی ریکارڈ کرایا۔ تفتیشی ٹیم دونوں رہنمائوں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ طلب کرے گی۔ دونوں رہنمائوں کی ایف آئی اے کو دوبارہ طلب کرنے پر پیش ہونے کی یقین دہانی۔ تفتیش کے بعد رئوف حسن میڈیا کے سوالوں کا جواب دیے بغیر روانہ ہوئے
مزید پڑھیں :پانچ ماہ میں مہنگائی 37 فیصد سے 11 فیصد پر آگئی ،عظمیٰ بخاری