اہم خبریں

مزید35 ارکان کے استعفے منظور،عطا اللہ تارڑ کا طنز، آنا ہے واپس اسمبلی میں۔۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ادھر خان صاحب میٹنگ کررہے تھے واپسی کی، ادھر پکی واپسی ہوگئی، آنا ہے واپس اسمبلی؟ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے مزید 35 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور ہونے پر اپنے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ ادھر خان صاحب میٹنگ کررہے تھے واپسی کی، ادھر پکی واپسی ہوگئی، آنا ہے واپس اسمبلی؟۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے پی ٹی آئی اراکین کے مزید 35 استعفے منظورکر کے ایک اور سرپرائز دیدیا ۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ حکمران ملک میں الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، آدھے سے زائد ملک میں انتخابات ہونے جارہے، دواسمبلیاں پہلے سے تحلیل ہیں، حکومت اپنے پاوں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے۔

متعلقہ خبریں