اسلام آباد I-9/4 جاوا چوک کے قریب اے این ایف کی خُفیہ اطلاع پر اہم کاروائی اسلام آباد کے رہائشی ملزم سے دو سو نشہ آور گولیاں برآمد کرلی ملزم اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو نشہ آور گولیاں مہیا کرتا تھا ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کی جائے گی
بلوچستان سے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بناتے ہوئے گوادر کے قریب زیر تعمیر مکان میں چھپائی گئی سو کلو چرس برآمد کرلی اے این ایف کے مطابق برآمد چرس کو سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کرنے کے غرض سے چھپایا گیا تھا جبکہ انگور اڈا پر اے این ایف اور ایف سی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے کار میں چھپائی گی پچاس کلو چرس برآمد کرلی ۔قلع عبداللہ کے پہاڑی کے قریب کاروائی کے دوران اکتیس کلو دو سو گرام چرس برآمد کی۔ اے این ایف حکام کے مطابق باچہ خان انٹرنیشنل پر دو مختلف کاروائیوں کے دوران جدہ جانے والے ملزم کی ٹرالی بیگ سے چھ کلو آٹھ سو نوے گرام آئس برآمد کرلی ملزم کا تعلق بونیر سے ہے ۔اے این ایف اور اے ایس ایف کی مشترکہ کاروائی میں ابو ظہبی جانے والے ملزم کے سامان سے ایک کلو تین سو چار گرام چرس چرس برآمد کی جبکہ قصور میں کاروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد ئیروئین برامد کی گی اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں















