اہم خبریں

آ ج5جون بروزبدھ 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بدھ کے روز ملک کےبیشترجنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

جمعرات کے روز ملک کےبیشترجنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اوراسلام آباد میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ڈیرہ غازی خان10، ملتان01، خیبرپختونخوا: پٹن 05، دیر(بالائی)، کالام 02، گلگت بلتستان: استور05 اوراسکردومیں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد 47، سبی، دادو 46، موہنجوداڑو، خیرپور، ڈی جی خان، بہاولنگر 45، سکرنڈ، روہڑی، رحیم یار خان، سکھر، اوکاڑہ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، کوٹ ادو، خانپور، خانیوال، ڈی آئی خان، دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ،5 جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں