اہم خبریں

امریکاکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈونلڈلوکوبلاکروضاحت طلب کی گئی، علی بخاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنماتحریک انصاف علی بخاری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس فارم45 موجود ہیں۔ ہم نےبروقت اپنےاعتراضات فائل کیے۔ 2مئی کوہم نےاپنےاعتراضات بروقت دائرکیےتھے۔
ٹریبونل آراوزکوبلارہا ہے مگریہ پیش نہیں ہورہے۔ یہ لوگ نہ میڈیا اورنہ ہی عدالت میں کچھ پیش کرتےہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان لوگوں نےجھوٹےحلف اٹھاکرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی۔

یہ لوگ خودہی گناہ کریں اورخود ہی منصف بنیں یہ بات ٹھیک نہیں۔ الیکشن کمیشن کےپاس کوئی اختیارنہیں کہ ٹریبونل کوتبدیل کرسکے۔ ٹریبونل کواگرتبدیل کیاگیاتوہم اس فیصلےکوچیلنج کریں گے۔
2018میں باپ پارٹی کو مخصوص نشستیں دی گئیں ۔ نگران سیٹ اپ انہیں لوگوں کالگایاہواتھا۔ اٹارنی جنرل سمیت اہم عہدوں پرجوپہلےتعینات تھےآج بھی ہیں۔ امریکاکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈونلڈلوکوبلاکروضاحت طلب کی گئی۔

بیرسٹرعقیل نے کہا کہ اسلام آبادکے تینوں حلقوں کےحوالےسے عدالتی کارروائی جاری ہے۔ ایک دوسماعتوں میں اتنی تیزی نہیں دکھانی چاہیے آہستہ چلناچاہیے۔ آراوکاپیش ہونایانہ ہوناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ڈیوٹی انہوں نےلگائی تھی۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کےتحفظات کوبھی سنےگا۔ ہماری حکومت نے2023میں ریٹائرڈججزکونکال اورآن ڈیوٹی ججزکولگایا۔ الیکشن ایکٹ میں لکھاہےآراوزلگاناالیکشن کمیشن کاکام ہے۔ الیکشن کمیشن چاہےریٹائرڈججزکوتعینات کرےیاآن ڈیوٹی کو۔

آئین میں مخصوص نشستوں کےبارے میں سب کچھ بتایاگیاہے۔ مخصوص نشستوں کےبارے میں آئین میں واضح ہے۔ پی ٹی آئی نےانٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائےمخصوص نشستیں سنی اتحادکونسل کےپاس نہیں جائیں گی۔ سائفرکےحوالےسےتمام چیزیں عوام کےسامنےہیں۔

فوادچودھری نے کہا ہے کہ مودی دنیامیں انتہاپسندی کی پہچان ہے۔ مودی نے گجرات میں بےگناہ مسلمانوں کاقتل عام کیا۔ بھارت میں اپوزیشن اتحاد کی بھی آپس میں معاملات ہیں۔
مودی کاراستہ روکنے کیلئےبھارتی اپوزیشن کاساتھ دیناضروری تھا۔ بھارت میں میڈیابڑی حد تک کنٹرول ہے۔

بھارت میں پورامیڈیامقید ہے اپوزیشن کی آوازکودبایاگیا۔ مودی کی جیت میں بہت تھوڑامارجن ہے مستقبل میں فیصلہ ہوناباقی ہے۔ ممکن ہے مودی کمزورسی حکومت بنالے۔

مودی نےساری اپوزیشن پرپرچےکٹوائےلوگوں کوجیل میں ڈالا۔ امیت شاہ اورراج ناتھ نےبھارتی میڈیا کودباؤ میں لانےکی کوشش کی۔ بھارتی عوام نےنریندرمودی کیخلاٹ ووٹ ڈال کردباؤ کومستردکردیا۔ بھارت میں ووٹرنےمذہبی نفرت کیخلاف ووٹ ڈالا۔ ہماراوعدہ تھا کہ بھارت کےمسلمانوں کےساتھ کھڑےہوں گے۔
مودی کےپاس فیصلہ کن قوت نہیں رہی۔

کوئی بھی فیصلہ کرنےکیلئےمودی کواپنےاتحادیوں کی طرف دیکھناہوگا۔ راہول گاندھی کوبھی جیل بھیجنےکی کوشش کی گئی۔ بھارت کےساتھ ہمارے مذاکرات بحال ہونےچاہئیں۔
بھارت میں پہلےبابری مسجدشہیدکی گئی اب اورنگزیب مسجدشہیدکرنےجارہےہیں۔ اس بارمودی کی حکومت نہیں این ڈی اے کی حکومت ہے۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں