اہم خبریں

وزیرداخلہ محسن نقوی کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئےارجنٹ پاسپورٹ 7 دن میں جاری کرنے کا اعلان

لندن(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، برطانیہ اور دیگر ممالک میں پاسپورٹ کی تجدید کیلئے درخواست دینے والے سمندر پار پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔لندن میں پاسپورٹ اور نادرا کے دفاتر کے دورے کے دوران وزیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کی ترسیل کاوقت کم کرنے کا اعلان ۔

فی الحال، ارجنٹ کیٹیگری میں پاسپورٹ کے اجراء میں لگ بھگ دو ماہ لگتے ہیں جبکہ عام پاسپورٹ 4 سے 5 ماہ میں فراہم کیے جاتے ہیں۔UAE، UK اور دیگر ممالک میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ کی ترسیل کا وقت کم کر دیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ نے اپنے دورہ لندن کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے شکایات پر اعلان کیا کہ نارمل پاسپورٹ 30 دن کے اندر جاری کئے جائیں گے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کیلئے صرف سات دن لگیں گے۔نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ کے اجراء میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،

انہوں نے مزید کہا کہ نئی ہدایات تمام پاکستانی مشنز پر لاگو ہوں گی۔انہوں نے پاسپورٹ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا۔ وزیر داخلہ، اے ایس پی شہربانو کے پرسنل اسٹاف آفیسر اس کا جائزہ لیں گے۔پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر پر شکایت کہاں درج کی جائے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ای میل ایڈریس passport@interior.gov.pk پر شکایات درج کر سکتے ہیں اگر انہیں وقت کے اندر پاسپورٹ نہیں ملتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

متعلقہ خبریں