اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ: 6ہفتے کیلئےگرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کی جانب سےپیر کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں 6 ہفتے طویل موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کو یکم جولائی سے 31 اگست 2024 تک چھ ہفتے کی گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔ اس عرصے کے دوران پرنسپل ون سمیت تمام علاقائی بنچز بند رہیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مخصوص مقدمات جیسے کہ ضمانت کی درخواستیں، حکم امتناعی کی درخواستوں کی سماعت معمول کے شیڈول کے مطابق تعطیلات کے باوجود جاری رہے گی۔موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد، دیگر تمام زمروں کے مقدمات کی معمول کی کارروائی یکم ستمبر 2024 کو دوبارہ شروع ہوگی۔

اس سے قبل، پنجاب کی وزارت تعلیم نے گرمی کی لہر کی وجہ سے پہلے سے طے شدہ تاریخ سے پہلے تعطیلات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔دریں اثنا، پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (SED) نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں سمر سکول کیمپس پر صوبے بھر میں پابندی عائد کر دی ۔اس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی نجی اسکول کو سرکاری منظوری اور محکمانہ اطلاع کے بغیر سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہے۔
کراچی ، انٹرمیڈیٹ امتحانات، پیپرلیک ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا، میتھ کا پیپر لیک ہوگیا

متعلقہ خبریں