نئی دہلی(نیوز ڈیسک) مشہور بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ کی حالت خطرے سے باہر ، اپریشن کامیاب ہوگیا۔۔تفصیلات کے مطابق مہیش بھٹ کے بیٹے راہول بھٹ نے کہا کہ والد کو گزشتہ ماہ دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں فوری سرجری کا مشورہ دیا تھا ،انہیں انجیو پلاسٹی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم اب ان کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ہے، والد کی صحت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹرز نے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔















