اہم خبریں

آ ج3جون بروزپیر 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان،کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر،3 جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

آج ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار،شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ا ور خشک رہا۔تاہم اسکردو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت48،سبی،جیکب آباد،بھکر، نورپور تھل47، حافظ آباد،اوکاڑہ،ڈی جی خان،دادو اورگوجرانوالہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار (رات) : اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

پیرکے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں