اہم خبریں

عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے تاریخ بتادی

قاہرہ (اے بی این نیوز) مصر کے ماہرین فلکیات نے عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر طحٰہ رابح کا کہنا ہے کہ رواں ہجری سال 1445 میں ذوالقعدۃ کے مہینے کا آغاز فلکیاتی اعتبار سے 9 مئی سے ہوااور ذوالقعدۃ 29 دن کا ہوگا۔

مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 8 سے 48 منٹ تک رہے گا۔ مصری ادارہ فلکیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز فلکیات کے لحاظ سے جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔ انسٹی ٹیوٹ کے بیان میں بتایا گیا کہ سال 1445 ہجری کے لیے یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں