اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے یحییٰ خان اور شیخ مجیب کی ویڈیو اپ لوڈہونے پر پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلاف۔ کورکمیٹی کے چند ارکان کا ویڈیو کے 15سیکنڈکے مخصوص حصے پراعتراض۔ ویڈیو میں ادارے سے متعلق بات نہیں آنی چاہیے تھی ۔ ترجمان رؤف حسن نے مان لیا۔ کہاویڈیو میں اس وقت اورآج کے حکمرانوں میں مماثلت دکھانا مقصد تھا۔ ملک میں آج تک جتنے بھی کمیشن بنے ہیں ان سب کی رپورٹ شائع کی جائے۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا فیصلہ
متنازعہ ویڈیو پر ایف آئی اےکاایکشن ۔ عمر ایوب۔ بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جار ی ۔ منگل کی صبح انکوائری کیلئے طلب ۔ ادھر دوسری جانب ہمارے لیڈرز کو ایف آئی اے کے نوٹس جاری ہورہے ہیں ۔ ایاز صادق ۔ نوازشریف ۔ خواجہ آصف ۔ خواجہ سعد رفیق نے فلور آف دی ہاؤس پراداروں کے خلاف بات کی ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی لاہورمیں پریس کانفرنس۔ کہا یہ فارم 47کی حکومت ہے جو عدالتی فیصلوں پر کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد کے 600 مقامات پر ڈینگی لاروا اور ایک مریض رپورٹ
متنبہ کرتا ہوں اتنا دیوار کے ساتھ نہ لگائیں کہ آگے آنا پڑے۔ ہم تین کروڑ ووٹ لینے والی جماعت ہیں۔ پی ٹی آئی کو دبانا ہی مقصد رہ گیا ہے تو ہم احتجاج کیلئے نکلیں گے اور پہلا احتجاج آئی جی پنجاب کے دفتر کے سامنے کریں گے۔ پنجاب میں ہمارے منتخب ارکان اور ورکرز پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاکر وزیر اعلی پنجاب کو بلڈوز کررہی ہیں۔ کسانوں کو کون سی سبسڈی دی جارہی ہیں؟ سستی روٹی کی قیمتوں پر کہیں عمل درآمد نظر نہیں آرہا۔