کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک رن وے، L-25 کو ہفتے کے روز صفائی کے مقاصد کے لیے ایک ہفتے کے لیے پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے واٹر بمبار طیارہ خریدنے کا فیصلہ
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق رن وے کو بند کرنے کا فیصلہ رن وے پر ربڑ کے ذرات کی بڑی مقدار کا پتہ چلنے کے بعد کیا گیا۔سول ایوی ایشن نے کہا کہ رن وے 7 جون تک بند رہے گا۔
اتھارٹی نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران متبادل رن ویز پر فلائٹس آپریشن جاری رہے گا۔سی اے اے نے کہا ہے کہ اس نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام ایئر لائنز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔